صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایل پی جی 650روپے فی کلو میں بکنے لگی جس کی وجہ سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان امڈ آیا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں گیس 550 روپے سے 650 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں ایل پی جی کے 12 کلوگرام سلینڈر کی قیمت بھی بڑھ کر 7 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے، جس سے شہری دہائیاں دینے لگے۔دوسری جانب سرکاری نرخنامے میں ایل پی جی کی قیمت 279 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ صارفین کو سرکاری نرخ سے دوگنی سے بھی زیادہ قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں فرق دیکھا جا رہا ہے، جن میں گلبرگ، نوتھیہ اور سواتی پھاٹک وغیرہ شامل ہیں، ان علاقوں میں ایل پی جی 550 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، جبکہ دلہ زاک روڈ، مومن ٹان، گلبہار، حاجی کیمپ، حیات آباد اور اندرون شہر میں اس کی قیمت 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔یونیورسٹی ٹان، پلوسی، دانش آباد اور ورسک روڈ کے علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت مزید بڑھ کر ایل پی جی 650روپے فی کلو تک بتائی جا رہی ہے۔دوسری جانب شہر میں ایل پی جی کے 12 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 7 ہزار 800 روپے تک جا پہنچی ہے، گھریلو صارفین، خصوصا وہ گھرانے جو کھانا پکانے کے لیے ایل پی جی پر انحصار کرتے ہیں، ان نرخوں سے متاثر ہو رہے ہیں۔سرکاری نرخ 279 روپے فی کلو کے مقابلے میں مارکیٹ میں 550 سے 650 روپے فی کلو فروخت ہونے سے قیمتوں کے فرق پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔سرکاری نرخنامے کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 279 روپے ہے، جبکہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق پشاور میں یہی گیس 550 سے 650 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ اس حساب سے مارکیٹ قیمت سرکاری نرخ سے 271 سے 371 روپے فی کلو زیادہ ہے۔







