حلقہ اربابِ سخن ہزارہ کا تیسرا سالانہ مشاعرہ کا ایبٹ آباد میں انعقاد

حلقہ اربابِ سخن ہزارہ کے زیرِ اہتمام تیسرا سالانہ مشاعرہ ماڈرن ایج پبلک اسکول اینڈ کالج گرلز کیمپس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا۔صدارت جدید لہجے کے ممتاز شاعر ڈاکٹر اسحاق وردگ نے کی۔ تقریب کی سرپرستی جناب واحد سراج اور پروفیسر ملک ناصر داد نے کی۔مہمانِ خصوصی آزاد کشمیر کے ممتاز شاعر واحد اعجاز میر تھے۔معروف شاعرات شفقت حیات شفق اور ڈاکٹر فرزانہ فرح مہمانانِ اعزاز کی حیثیت سے شریک ہوئیں۔نظامت ارم مشتاق نے کی۔مشاعرے میں سعدیہ کوکب قریشی، ڈاکٹر ضیا الرشید، قاضی ناصر داد ملک، جان عالم، تاج الدین تاج، ضیا شاہد، اختر زمان اختر، سچل سائیں، ناصر داد ملک، جیبین اختر، ڈاکٹر ہاجرہ انوررجب علی آزاد، ڈاکٹر عذرا عندلیب وفا، روبینہ آصف، ماہ جبین اختر، یاسمین کنول، شہباز جدون، شہباز سرور، عامر عباس ناصر اعوان، خرم علی گوہر اور محمد کلیم شامل تھے۔تمام شعرا کی عمدہ شاعری نے مشاعرے کو یادگار بنا دیا۔صدر محفل ڈاکٹر اسحاق وردگ کی ہزارہ کی محبت میں لکھی گئی نظم پر انھیں بھرپور داد ملی۔مشاعرے کے کامیاب انعقاد میں حافظ نعمان شکور، آصف فاروقی، عامر عباس ناصر اعوان اور حلقے کے عہدیداران اور اراکین کی کوششیں قابلِ تحسین رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed