صوابی ‘ چوکی انچارج کی ضمانت خارج’ گرفتاری کا حکم

ایڈیشنل سیشن جج 2 صوابی کی عدالت نے دو بہنوں کو حبس بے جا میں رکھنے، تشدد کرنے اور رنگ رنگ ویڈیوز بنانے پر سابق پولیس چوکی انچارج نصیب جان کی ضمانت خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا، پولیس تھانہ زیدہ میں اے ایس آئی نصیب جان کے خلاف درج ایف آئی آر میں انہیں ملزم قرار دیا گیا تھا جس کے بعد نصیب جان نے مقامی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی،اس سلسلے میں ایڈیشنل سیشن جج 2 صوابی عامر انجم کی عدالت میں مذکورہ دائر درخواست پر سماعت ہوئی, حماد خان ایڈووکیٹ کے دلائل کی روشنی میں عدالت نے اے ایس آئی نصیب جان کی قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کردی گئی اور انہیں عدالت کے احاطے سے گرفتار کرلیا گیا اور تھانہ زیدہ میں پابند سلاسل کردیا گیا ۔ اس ضمن میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈی پی او وقاص رفیق نے مبینہ ظلم و زیادتی کے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کرکے یہ پیغام دیا کہ قانون کی بالادستی کے معاملے میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں ہونی چاہیے۔اور اگر محکمہ پولیس میں بھی کوئی ظلم زیادتی کرے تو وہ بھی قانون سے نہیں بچے گا چاھئے وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed