عوام نو منتخب انتظامیہ سے امن کی بحالی اور ترقی کیلئے پرامید

بدلتا، نکھرتا اور مضبوط خیبر پختونخوا کے تحت جاری ترقی کے سفر میں خیبرپختونخوا کے عوام نو منتخب انتظامیہ سے صوبے میں امن کی بحالی اور ترقی کیلئے پرامید ہیں۔خیبر، مہمند، باجوڑ اور مردان سمیت مختلف علاقوں کیعوام نے نو منتخب انتظامیہ کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔خیبرپختونخوا کے شہریوں کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کے بعد امید کرتے ہیں کہ صوبے میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوگا، نو منتخب انتظامیہ سے امید ہے کہ وہ صوبے میں امن و استحکام کی پالیسی کو عملی جامہ پہنائے گی۔شہری نے کہا کہ امید ہے کہ موجودہ حکومت صوبے میں تعلیمی نظام کی بہتری ،ترقیاتی منصوبوں اور مہنگائی میں کمی پر توجہ دے گی، پسماندہ علاقوں کو یکساں ترقی اور خیبرپختونخوا میں مکمل امن کے قیام سے ہی عوامی اعتماد بحال کیا جا سکتا ہے۔شہریوں کے مطابق خیبرپختونخوا کے عوام گورنر راج کے نفاذ پر مطمئن ہیں کیونکہ اسی سے صوبیمیں ترقی کی ایک امید پیدا ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed