کراچی: 59 لڑکیوں کے موبائل فون چوری کرنے والا گرفتار

کراچی کے علاقے گڈاپ میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ملازمت کا جھانسہ دے کر 59 لڑکیوں کے موبائل فون ہتھیا کر فرار ہونے والے مرکزی ملزم بابر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی نشان دہی پر اس کے قبضے سے 40 مسروقہ موبائل فون اور ایک پستول بھی برآمد ہوئی ہے۔

تحقیقات کے مطابق ملزم نے نوکریوں کا لالچ دے کر لڑکیوں کو ایک فارم ہاؤس پر اکٹھا کیا تھا اور چالاکی سے ان کے موبائل فون لے کر موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اس پوری واردات کا ماسٹر مائنڈ بابر ہی تھا اور وہ ان موبائل فونز کو فروخت کرنے کی کوشش میں تھا کہ پکڑا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس میں ملوث دیگر تمام سہولت کاروں اور ملزمان کو پہلے ہی حراست میں لیا جا چکا ہے۔ گرفتار مرکزی ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ چھانا جا رہا ہے اور واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed