جنوبی افریقا کے سرکاری ریل آپریٹر ‘ٹرانس نیٹ فریٹ ریل’ نے دنیا کی طویل ترین مال گاڑی چلا کر ایک نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ 7.6 کلومیٹر طویل اس تاریخی ٹرین کو ملک میں آئرن اور (لوہا) منتقل کرنے والی مخصوص ریلوے لائن پر دوڑایا گیا۔
اس ریکارڈ ساز پیش رفت میں ٹرین کے ساتھ 696 خالی بوگیاں منسلک کی گئی تھیں، جبکہ گاڑی کو منتقل کرنے اور سنبھالنے کے لیے متعدد پاور انجن اور عملے کی بوگیاں بھی شامل کی گئی تھیں۔ انتظامیہ کے مطابق اتنی لمبی ٹرین کو کنٹرول کرنا ایک بڑا تکنیکی اور آپریشنل چیلنج تھا، جس میں بریکنگ اور پاور سسٹمز کی مستحکم کارکردگی نے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔
اس سے قبل طویل ترین مال گاڑی کا عالمی ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس تھا، جس نے 2001 میں 682 بوگیوں پر مشتمل ٹرین چلا کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ تاہم، جنوبی افریقا نے اس حالیہ کامیاب تجربے کے ساتھ آسٹریلیا کا سالوں پرانا ریکارڈ توڑ کر نیا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔







