گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اقلیتی ارکان اسمبلی کے وفد کی ملاقات، عوامی مسائل پر تبادلہ خیال

پشاور کے گورنر ہاؤس میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے رکن صوبائی اسمبلی بہاری لال کی قیادت میں ایک اہم اقلیتی وفد نے ملاقات کی، جس میں اراکین صوبائی اسمبلی بابا گرپال سنگھ اور سریش کمار بھی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں، اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ، سرکاری ملازمتوں میں اقلیتی کوٹے کی فراہمی اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شہداء کے بچوں کے لیے کیڈٹ کالج کے قیام، پشاور شہر کے محلہ کوچی خان میں سوئی گیس کی بندش، تجاوزات کے خاتمے اور خطے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال سے متعلق مسائل بھی زیرِ بحث آئے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی محکموں کی بریفنگز کا سلسلہ جاری ہے اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ صوبے میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے اور تمام شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اقلیتی وفد نے اقلیتی برادری کے مسائل کے حل اور علاقائی ترقی کے لیے گورنر کے اقدامات کی تعریف کی اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed