سوشل میڈیا پر مبینہ ہتک آمیز مواد کی تشہیر، این سی سی آئی اے پشاور کی کارروائی میں ایک ملزم گرفتار

این سی سی آئی اے (نیشنل چائلڈ اینڈ سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی) پشاور نے ایک سابق رکنِ قومی اسمبلی (ایم این اے) کی مدعیت میں درج مقدمے کی بنیاد پر اہم کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

حکام کے مطابق ملزم کے خلاف سابق ایم این اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک ویڈیو کے ذریعے شدید، جھوٹے اور بدنام کرنے والے الزامات عائد کرنے پر شکایت درج کرائی گئی تھی۔ پولیس نے مقدمے کی بنیاد پر ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔

ایجنسی کی جانب سے یہ مقدمہ پیکا (پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ) کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ این سی سی آئی اے حکام کے مطابق ملزم سے مزید چھان بین کا عمل جاری ہے اور قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed