ڈاکٹر خطیر احمد نے ڈی جی ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کا چارج سنبھال لیا

گریڈ 20 کے سینئر افسر ڈاکٹر خطیر احمد نے باقاعدہ طور پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کا چارج سنبھال کر اپنی ذمہ داریاں شروع کر دی ہیں۔

اس سے قبل ڈاکٹر خطیر احمد ڈائریکٹر جنرل ریسکیو اکیڈمی خیبر پختونخوا کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ نئی ذمہ داریوں کی تفویض کے بعد وہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں ریسکیو 1122 کی خدمات، آپریشنل حکمتِ عملی، ایمرجنسی خدمات اور ادارے کی مجموعی فعالیت و انتظامی امور کی نگرانی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed