شوٹنگ کے دوران عمران ہاشمی کے ساتھ حادثہ, معجزانہ طور پر محفوظ

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ سنسنی خیز واقعہ ۱۳ اکتوبر کو بھارتی شہر بنگلورو میں فلم کے کلائمکس سین کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ سیٹ پر ایک مخصوص الیکٹرانک و مکینیکل کرین میکانزم کی مدد سے کار کو ہوا میں معلق رکھ کر خطرناک اسٹنٹ فلمایا جا رہا تھا کہ اچانک سسٹم میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی، جس کے باعث معلق گاڑی اچانک نیچے آگری۔ بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی اداکار کے چہرے سے محض ایک فٹ کے فاصلے پر آگری، تاہم خوش قسمتی سے عمران ہاشمی بالکل محفوظ رہے۔

اس اچانک اور غیر متوقع واقعے کے بعد سیٹ پر افراتفری پھیل گئی اور فلم کی شوٹنگ کو کچھ دیر کے لیے فوری طور پر روک دیا گیا۔ ۴۷ سالہ اداکار عمران ہاشمی سمیت سیٹ پر موجود عملے کا کوئی بھی رکن حادثے میں زخمی نہیں ہوا۔ فلم سازوں اور ہدایت کار کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیقی بیان جاری نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ محض ایک فنی خرابی تھی یا اسٹنٹ کا ایک غیر متوقع حصہ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed