عراق کے شہر کرکوک میں بم دھماکے سے بریگیڈیئر اور فوجی جاں بحق

عراق کے شہر کرکوک میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے کے نتیجے میں عراقی فوج کے ایک بریگیڈیئر اور ایک فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی فوج نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں مزید دو فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فوجی گاڑی کرکوک کے علاقے میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ممکنہ ٹھکانوں کے خلاف سرچ آپریشن میں مصروف تھی۔

رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں نے سرچ آپریشن میں شامل فوجی گاڑی کو سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران عراقی سیکیورٹی فورسز پر یہ دوسرا بڑا حملہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed