خیبرپختونخوا حکومت کی عالمی بینک سے 25کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

خیبرپختونخوا حکومت نے عالمی بینک سے 25 کروڑ ڈالر، تقریبا 69 ارب روپے قرض لینے کی منظوری دے دی ہے، قرض کی رقم سیلاب سے متاثرہ اور خطرے سے دوچار علاقوں میں آبپاشی اور سیلاب سے بچا کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر خرچ کی جائے گی۔عالمی بینک کی دستیاب دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا سے متعلق سیلاب اور آفات سے نمٹنے کے منصوبے کے لیے 250 ملین ڈالر کی فنانسنگ تجویز کی گئی ہے، جس کا مقصد صوبے میں موسمیاتی اور سیلابی خطرات کے مقابلے میں استعداد بہتر بنانا ہے۔دستیاب تفصیلات کے مطابق موجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے گزشتہ چند ماہ کے دوران مختلف عالمی مالیاتی اداروں سے مجموعی طور پر 65 کروڑ 80 لاکھ ڈالر، یعنی تقریبا 179 ارب روپے کے نئے قرضوں کی منظوری کا عمل سامنے آیا ہے۔ان میں عالمی بینک سے 25 کروڑ ڈالر کا تازہ قرض، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 20 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اور عالمی بینک سے مزید 20 کروڑ ڈالر کا پروگرام شامل ہے۔سیلابی منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا میں آبپاشی اور فلڈ پروٹیکشن انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔منصوبے کے اہم مقاصد میں سیلاب سے متاثرہ نظام کی بحالی، آبپاشی کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری، سیلاب سے بچا کے انتظامات کو مضبوط بنانا، خطرے سے دوچار علاقوں کی استعداد بڑھانا، مستقبل کے سیلابی نقصانات کم کرنے کی صلاحیت بہتر بنانا شامل ہیں۔خیبرپختونخوا حکومت نے رواں برس مئی میں ایشیائی ترقیاتی بینک سے 20 کروڑ 80 لاکھ ڈالر، تقریبا 55 ارب روپے سے زائد کے قرض کی منظوری بھی دی تھی۔اس فنانسنگ کے تحت لوئر چترال میں ملخو آبپاشی نظام جبکہ صوابی میں پیہور مین کینال اور پیہور ہائی لیول کینال ایکسٹینشن سے متعلق منصوبوں پر کام کیا جانا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کا مقف ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں سے حاصل ہونے والی فنانسنگ کو ترقیاتی اور اصلاحاتی منصوبوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ عالمی بینک کے پاکستان کے لیے موجودہ فریم ورک میں بھی موسمیاتی لچک، عوامی وسائل کے بہتر استعمال اور نجی سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحات کو ترجیح دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed