وفاقی آئینی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی تقرری کے خلاف کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بینچ 15 اکتوبر کو سماعت کرےگا۔ ایڈووکیٹ شیر افضل مروت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری چیلنج کر رکھی ہے، ان کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ سزا یافتہ شخص کسی عوامی عہدیدار کی نامزدگی کا اختیار نہیں رکھتا۔







