پی ایس وزیر اوقاف کے خلاف انکوائری کا باقاعدہ آغاز

محکمہ اوقاف و مذہبی امور میں طویل عرصہ سے جاری مبینہ بدعنوانیوں کی تحقیقات کا آغاز کردیاگیاہے، پنڈورا بکس کھلتے ہی بدعنوان عناصر میںکھلبلی مچ گئی ہے،محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبر پختونخوا نے وزیر اوقاف، حج و مذہبی امور کے پرسنل سیکرٹری (پی ایس) کے خلاف انکوائری شروع کرتے ہوئے محکمہ اوقاف کے جونیئر کلرک جو سابق ایریا منیجرہے کو آڈیو ریکارڈنگ، اصل ڈیوائس اور تحریری بیان کے ساتھ طلب کر لیا ہے، انکوائری آفیسر و ڈی ایس ڈیویلپمنٹ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق بی ایس سولہ کے اسسٹنٹ حکم خان کے خلاف خیبر پختونخوا گورنمنٹ سرونٹس (ای اینڈ ڈی) رولز 2011کے تحت انکوائری کارروائی کی جا رہی ہے، جس دوران فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سامنے ایک آڈیو ریکارڈنگ پیش کی گئی ہے جس میں مبینہ طور پر جونیئر کلرک اور پی ایس ٹو منسٹر کی گفتگو شامل ہے،محکمہ داخلہ نے اوقاف کے جونیئر کلرک کو ہدایت کی ہے کہ وہ انکوائری آفیسر کے سامنے اصل ریکارڈنگ اور ڈیوائس کے ساتھ پیش ہو تاکہ جرح کی کارروائی مکمل کی جا سکے،9 اکتوبر تک جونیئر کلرک سے 7 اہم نکات پر تحریری وضاحت بھی طلب کی گئی ہے، جن میں آڈیو کی اصلیت، گفتگو کا وقت و مقام، ریکارڈنگ کا پس منظر و مقصد، بدنیتی یا جال بچھانے کے عناصر، استعمال شدہ ڈیوائس کی صورتحال اور ریکارڈنگ میں کسی قسم کی ترمیم یا کٹنگ کی مکمل تفصیلات شامل ہیں،واضح رہے کہ صوبائی وزیر کے پی ایس کے خلاف محکمہ اوقاف کے ملازمین دفتر میں متعدد بار احتجاج کر چکے ہیں جن کا مطالبہ تھا کہ ادارے کے وسیع تر مفاد کے لیے مبینہ بدعنوانیوں میں ملوث صوبائی وزیر کے پی ایس حکم خان کامحکمہ اوقاف سے تبادلہ منسوخ کر کے بدعنوانی سمیت دیگر شکایات کی شفاف تحقیقات کی جائے ں، تحقیقات کا آغاز ہونے پر محکمہ اوقاف کے ملازمین محکمہ داخلہ و قبائلی امور سے انکوائری فوری طورپرمنطقی انجام تک پہنچانے کاپرزور مطالبہ کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed