پاکستان کیخلاف آسٹریلیا میں 5 ٹیسٹ میچز کی تجویز

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کی ٹیسٹ میزبانی کو وسعت دینے میں دلچسپی ظاہر کردی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو ٹوڈ گرین برگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان طویل ٹیسٹ سیریز کے لیے ممکنہ حریف ہے کیونکہ آسٹریلیا میں پاکستانی تارکین وطن کی بڑی تعداد موجود ہے۔

ٹوڈ گرین برگ کے مطابق آسٹریلیا پاکستان کی ٹیم کی 5 ٹیسٹ میچز کے لیے میزبانی کرسکتا ہے۔

انہوں نے اگلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دورانیے میں 12 ٹیموں کی شرکت کے امکان کو بھی حقیقت کے قریب قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دو سالہ سائیکل میں زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ کو بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل ہونے کا موقع مل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دسمبر 2027 میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed