قومی اسکواڈ سے اخراج پر عثمان طارق کا طنزیہ پیغام

پاکستانی اسپنر عثمان طارق نے قومی اسکواڈ میں جگہ نہ ملنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پیغام شیئر کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز اور انگلینڈ و سری لنکا پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے اسکواڈز کے اعلان کے کچھ دیر بعد عثمان طارق نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پیغام پوسٹ کیا۔

29 سالہ اسپنر نے لکھا کہ عقلمندی کا سب سے مشکل امتحان اس وقت خاموش رہنا ہے جب انا بولنے کا تقاضا کر رہی ہو۔

عثمان طارق نے 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 6 میچز کھیل کر 10 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کے سب سے کامیاب بولر رہے۔

تاہم انہیں سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز اور انگلینڈ و سری لنکا کے ساتھ ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب سلمان علی آغا کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر صاحبزادہ فرحان کو نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 9 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed