سوشل میڈیا توہین آمیز مواد کیس، قیصر ایوب کی اپیل خارج

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے مجرم قیصر ایوب کی اپیل خارج کردی۔

قیصر ایوب نے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ کیس کی سماعت بدھ کو جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں قائم بینچ نے کی۔

مقدمے کے مطابق درخواست گزار محمد سعید نے دونوں ملزمان کے خلاف تلہ گنگ میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ ملزمان پر سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

کیس میں شریک ملزم آمون کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا گیا تھا، جبکہ قیصر ایوب کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔

سپریم کورٹ نے سماعت کے بعد قیصر ایوب کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed