سوڈان کے العبید میں دو ڈرون حملوں سے 10 افراد ہلاک

سوڈان کے شہر العبید میں دو ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پہلا ڈرون حملہ کردفان یونیورسٹی کے ہاسٹل پر کیا گیا، جہاں طلبہ اور شہریوں نے پناہ لے رکھی تھی۔ حملے میں 5 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہوئے۔

اس کے اگلے روز بے گھر خاندانوں کے لیے قائم ایک پناہ گاہی مرکز کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مزید 5 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔

شمالی کردفان کی مقامی حکومت نے دوسرے حملے کی ذمہ داری ریپڈ سپورٹ فورسز پر عائد کی ہے، تاہم فورسز کی جانب سے اس الزام پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یونیسیف کے مطابق العبید میں ایک الگ پناہ گاہ پر ہونے والے ڈرون حملے میں ایک بچہ بھی ہلاک جبکہ 12 بچے زخمی ہوئے۔

اقوام متحدہ کے مطابق العبید اور اس کے گردونواح میں جون کے دوران ڈرون حملوں کے نتیجے میں 45 شہری ہلاک اور 41 زخمی ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed