ایل آر ایچ سے نومولود بچے کی گمشدگی ‘ اٹھائے جانیکا خدشہ

لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ)سے نومولود بچے کی مبینہ گمشدگی کا معاملہ سامنے آگیا، جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔متاثرہ بچے کے والد حشمت علی کے مطابق گزشتہ روز لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی۔ان کا کہنا ہے کہ بچے کی پیدائش کے وقت اسپتال انتظامیہ نے گائنی روم سے خاندان کی خواتین کو باہر نکال دیا۔حشمت علی کے مطابق گھر کی خواتین دوبارہ گائنی روم میں داخل ہوئیں تو وہاں نومولود بچہ موجود نہیں تھا۔ان کا کہنا ہے کہ بچے کی مبینہ گمشدگی کا روزنامچہ ہسپتال میں قائم پولیس چوکی میں درج کرایا گیا، تاہم پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج نہیں کی جا رہی۔متاثرہ والد نے الزام عائد کیا کہ گائنی وارڈ کی ایک نرس نے الٹا اہل خانہ پر ہی بچے کو غائب کرنے کا الزام عائد کیا۔حشمت علی نے مطالبہ کیا کہ ان کے نومولود بچے کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔دوسری جانب پولیس کے مطابق بچے کی والدہ نے اپنی رضامندی سے سفید برقع پوش خاتون کو بچہ دیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون گائنی وارڈ میں تقریبا تین گھنٹے تک موجود رہی، جبکہ واقعے کے وقت بچے کی خالہ بھی وہاں موجود تھیں۔پولیس کے مطابق بچے کی والدہ کو رپورٹ درج کرانے کا کہا گیا تاہم انہوں نے مبینہ طور پر یہ کہہ کر انکار کردیا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ادھر لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق معاملے کی انکوائری کی جا رہی ہے اور پولیس بھی واقعے کو دیکھ رہی ہے۔ترجمان نے امید ظاہر کی کہ جلد واقعے میں ملوث افراد کا سراغ لگا لیا جائے گا۔پولیس کے مطابق نومولود بچے کے معاملے کی تفتیش جاری ہے اور واقعے کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed