شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران مزید 7 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے، عیدک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور اس دوران خوارج کے ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن عزمِ استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف جاری کارروائیوں کا حصہ تھا، جس میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی اور خوارج کے ٹھکانوں کا تعاقب کیا، اس کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے بھرپور عزم اور پیشہ ورانہ جنگی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوئے۔سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے باعث علاقے میں دہشت گردوں کے لیے نقل و حرکت اور سرگرمیوں کی گنجائش محدود ہونے کا دعوی کیا گیا ہے۔سکیورٹی فورسز عزمِ استحکام ویژن کے تحت خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی







