پاکستان سپورٹس رائٹرز کی عطاء اللہ درانی کے انتقال پر تعزیت

پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن (PSWF) کے صدر امجد عزیز ملک اور سیکریٹری جنرل اصغر عظیم سمیت تمام عہدیداروں نے بلوچستان اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (بسجا) کے چیئرمین و سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عطا اللہ درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، پی ایس ڈبلیو ایف نے ایک تعزیتی بیان میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلوں اور کھلاڑیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے میں ان کا کردار بلوچستان کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے، امجد عزیز ملک اور اصغر عظیم نے مرحوم کے اہل خانہ اور بسجا سے اظہار تعزیت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ عطا اللہ درانی کے وفات سے بلوچستان کے کھلاڑی اور اسپورٹس جرنلسٹس اپنے سچے اور مخلص دوست سے محروم ہوگئے ہیں، اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے ان کے درجات بلند فرمائے، آمین، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن عطا اللہ درانی(مرحوم) کے اہل خانہ اور بسجا کے ساتھ کھڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed