چھانگا مانگا میں گیدڑ کا حملہ، 3افراد زخمی

چھانگا مانگا کے نواحی علاقے محمدی پور میں باولے گیدڑ نے دو کسانوں اور ایک راہگیر کو کاٹ کر زخمی کر دیا، متاثرہ تینوں افراد کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق باولے گیدڑ کے مسلسل حملوں کے باعث علاقہ مکینوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔باولا گیدڑ فصلوں سے اچانک نکلتا ہے اور راہ چلتے لوگوں پر حملہ کرکے انہیں کاٹنے کے بعد دوبارہ فصلوں میں بھاگ جاتا ہے ۔گیدڑ کے حملے میں دو کسانوں سمیت تین افراد زخمی ہوئے جن میں لیاقت، نوید اور ماسٹر ریاض کے نام سے ہوئی ہے، تینوں محمدی پور کے رہائشی ہیں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا گیا ۔شہری متعلقہ انتظامیہ سے فوری کاروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed