ریسکیو 1122 ملاکنڈنے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان کی نگرانی میں ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے ماہ ستمبر 2026 کے دوران مجموعی طور پر 282 ہنگامی واقعات میں خدمات انجام دیتے ہوئے 273 افراد کو ریسکیو کیا۔ رپورٹ کے مطابق 234 میڈیکل ایمرجنسیز، 32 روڈ ٹریفک حادثات، 4 فائر ایمرجنسیز، 3 ڈوبنے کے واقعات، 7 دیگر ریکوری اور 2 فائرنگ/تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ستمبر کے دوران ریسکیو 1122 ملاکنڈ کو مجموعی طور پر 7,828 کالز موصول ہوئیں، جن میں 2,684 معلوماتی کالز اور 4,862 غیر ضروری کالز شامل تھیں۔ ریفرل ایمبولینس سروس کے تحت 199 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں 88 مریضوں کو ضلع کے اندر جبکہ 111 مریضوں کو دوسرے اضلاع منتقل کیا گیا۔ستمبر کے دوران ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے ٹریننگ ونگ نے مختلف سکولوں، کالجوں اور نجی اداروں میں فائر سیفٹی، فرسٹ ایڈ، سی پی آر اور دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed