2026ء میں کوئی پاکستانی ایئرلائن بروقت روانگی کی شرط پوری نہ کرسکی۔رپورٹ کے مطابق 2026کے دوران صرف 67.5 فیصد پروازیں وقت پر روانہ ہوئیں، جبکہ ایک سال پہلے بروقت روانگی کی شرح 68.4فیصد تھی۔ 2024میں ملک کی 5ایئرلائنز کی 72.6فیصد پروازیں بروقت روانہ ہوئی تھیں۔قانون کے تحت ایئرلائنز کیلئے 80فیصد پروازیں بروقت روانہ کرنا لازم ہے۔ پروازوں کی منسوخی کے قانون پر 2024میں چار میں سے دو ایئرلائنز مقررہ معیار پر پوری اتریں۔ معیار پر پورا نہ اترنے والی ایئرلائنز کے خلاف سول ایوی ایشن نے کارروائی شروع کردی ہے۔ سی اے اے کے مطابق قانون پر عمل نہ ہونے پر شوکاز نوٹس اور جرمانے کیے جارہے ہیں، پرواز میں تاخیر یا منسوخی پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، جبکہ جرمانے کی رقم اب ایئرلائن کے ڈپازٹ اکانٹ سے کاٹی جاتی ہے۔







