بونیر میں انڈر 15 ہاکی چیمپئن شپ کا شاندار آغاز

انڈر 15 نیشنل سکول ہاکی چیمپئن شپ 2026 کی ضلعی سطح کی افتتاحی تقریب بونیر ہاکی آسٹروٹرف سواڑی میں منعقد ہوئی، جہاں نوجوان کھلاڑیوں نے کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر بونیر ابی وقاص تھے، جنہوں نے چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں، کوچز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

چیمپئن شپ کے پہلے روز مجموعی طور پر چار میچز کھیلے گئے۔ پہلے مقابلے میں الفاروق پبلک سکول نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نوے کلے کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔

منتظمین کے مطابق چیمپئن شپ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار، ٹیم ورک کے فروغ اور صحت مند مسابقت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ افتتاحی روز تمام ٹیموں نے نظم و ضبط، کھیل کے جذبے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اس ایونٹ کو ضلعی سطح پر ہاکی کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کی ایک اہم کاوش قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed