جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد قتل کر دیئے گئے ہیں، جبکہ اس واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب عبداللہ ولد محمد نور اور ناور خان ولد محمد خان سکنہ شین ورسک موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، اس افسوس ناک واقعے پر اہل علاقہ نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور حکومت و متعلقہ اداروں سے علاقے میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد قتل کر دیئے گئے ہیں، چند روز قبل بھی علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔







