نوشہرہ کے علاقے بانڈہ ملا خان میں بھائیوں کے مابین تکرار کے دوران ایک بھائی نے مبینہ طور پر دوسرے پر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا، جبکہ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی بیوہ مسما سنہرہ، ساکن بانڈہ ملا خان، نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وقوعہ کے وقت گھر کے تمام افراد موجود تھے کہ باتوں باتوں میں اس کے مقتول شوہر منظور اور اس کے بھائی مسعود ولد ارشاد علی کے مابین تکرار شروع ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق تکرار کے دوران مسعود نے مبینہ طور پر پستول سے اپنے بھائی منظور پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واردات کے بعد ملزم مسعود فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعے کی وجہ عناد بھائیوں کے مابین ہونے والی تکرار بتائی گئی ہے۔







