پشاور ‘لڑکی کے قتل کا معاملہ، پوسٹ مارٹم میں حمل کی تصدیق

دانش آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر ماں کے ہاتھوں قتل ہونے والی 17 سالہ لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، جس میں لڑکی کے حاملہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے میں حمل کے ضائع ہونے کے معاملے کو بھی قانونی کارروائی میں شامل کیا جائے گا۔پولیس کے مطابق چند روز قبل خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے عقب میں ایک 17 سالہ لڑکی کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔ مقتولہ ایک نجی سکول میں ٹیچر تھی اور سفید سنگ کی رہائشی تھی، واقعے کے بعد پولیس نے اس کی والدہ کو گرفتار کرلیا تھا۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ کی والدہ نے بیان دیا کہ اس کی بیٹی حاملہ ہوگئی تھی اور وہ اسے والد سے چھپ کر طبی معائنے کے لیے ہسپتال لے کر آئی تھی، تاہم طبی پیچیدگیوں کے باعث انہیں ہسپتال سے واپس آنا پڑا۔پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے بیان میں دعوی کیا کہ خاندان کی بدنامی سے بچنے کے لیے اس نے بیٹی کی مبینہ رضامندی سے اس کی جان لی۔تاہم اس دعوے کی قانونی حیثیت اور واقعے کے دیگر پہلوں کا تعین تفتیش اور عدالتی کارروائی کے دوران ہوگا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتولہ کے حاملہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ اس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی بھی تلاش شروع کردی گئی ہے جو مبینہ طور پر واقعے کے بعد سے غائب ہے۔پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کی گرفتاری کے لیے جدید سائنسی طریقوں کے ساتھ مقامی ذرائع سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ گرفتار مقتولہ کی والدہ کو جیل منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed