ہمت ہے تو لانگ مارچ کرو، عطا تارڑ کا پی ٹی آئی کو چیلنج

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمت ہے تو آ ئو لانگ مارچ کرو، یہ بزدل لوگ ہیں اسی لیے لانگ مارچ اور دھرنوں سے بھاگ رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے دہشت گردوں کی مذمت نہیں کرتے، یہ دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں، دہشتگردی کے فروغ میں ان کا ہاتھ ہے، امن و امان ٹھیک کرنا کے پی کی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی تمام سیاسی جماعتوں پر دہشتگردوں نے حملے کیے، پی ٹی آئی دہشتگردوں کی منظور نظر ہے، یہ بھی ان کی مذمت نہیں کرتے، دہشتگردوں کی سہولت کاری کرنا پی ٹی آئی کی پالیسی کا حصہ ہے۔عطا ء اللہ تارڑ نے کہا کہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کی سہولت کاری خیبر پختونخوا حکومت کرتی ہے، تحریک انصاف ٹی ٹی پی کی بی ٹیم اور ٹی ٹی اے کی سی ٹیم ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ کم اور کالعدم جماعت کے کمانڈر زیادہ لگتے ہیں، غیر قانونی مائننگ سے دہشتگردوں کو فنڈنگ کی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed