کرم سیکٹر میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے کرم سیکٹر سے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان صوبوں ننگرہار اور پکتیا میں افغان پوسٹوں سے افغان طالبان کی زیرنگرانی فتنہ الخوارج نے دراندازی کی کوشش کی، جسے پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دراندازی کی کوشش ناکام ہونے کے بعد افغان طالبان نے کرم سیکٹر میں پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ فائرنگ کے دوران بھاری ہتھیاروں، مارٹرز اور دیگر اسلحے کا استعمال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی سرحدی پوسٹوں کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سمیت توپ خانے سے نشانہ بنایا اور ان کی توپیں خاموش کرا دیں۔

شدید جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان متعدد سرحدی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے، جبکہ پاکستانی فورسز نے سرحدی علاقوں پر اپنا کنٹرول برقرار رکھا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی اشتعال انگیزی کا فوری جواب دینے کے لیے فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی سرحد پار سے دراندازی اور تخریبی کارروائیوں کی متعدد کوششیں کی جاتی رہی ہیں، جن کا مقصد سرحدی علاقوں میں بدامنی پیدا کرنا اور سکیورٹی صورتحال کو متاثر کرنا تھا۔

تین ہفتے قبل بھی پاک فوج نے افغانستان سے مبینہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 15 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی، جس کے خلاف پاک فوج نے 36 گھنٹے تک کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed