سوات اور گردونواح میں چار اعشاریہ نو شدت کا زلزلہ

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 193 کلومیٹر تھی۔

سوات کے علاوہ چترال، دیر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے واضح طور پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed