کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ کی تفصیلی رپورٹ سینٹرل پولیس آفس کو ارسال کر دی گئی۔پہلی منزل سے خودکش جیکٹ برآمد ہوئی، خودکش جیکٹ میں 4 آئی ای ڈیز نصب تھیںدھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی ابتدائی شناخت ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق دھماکے کے مرکز کا تعین کر کے دھماکا خیز مواد کی نوعیت اور مقدار کا جائزہ لیا گیا، دھماکے کے گڑھے کا ظاہری قطر 6.6 فٹ بائی 11 فٹ اور گہرائی 4.6 فٹ تھی۔دھماکا خیز مواد کی مجموعی مقدار 869 کلو گرام تھی، دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی ابتدائی شناخت بھی ہو گئی، اسپیشل برانچ کی عمارت کے اندر سے غیر پھٹا ہوا دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق گراؤنڈ فلور سے 2 آئی ای ڈیز برآمد ہوئیں جبکہ پہلی منزل سے خودکش جیکٹ برآمد ہوئی، خودکش جیکٹ میں 4 آئی ای ڈیز نصب تھیں، کلیئرنس آپریشن کے بعد علاقہ محفوظ اور کنٹرولڈ قرار دیا گیا۔دھماکے کے بعد حملہ آوروں نے پرانی پولیس لائنز میں داخل ہو کر حملہ کیا، حملہ آور اسپیشل برانچ بلاک میں مضبوط مورچہ زن ہوئے۔دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی ابتدائی شناخت ہوگئی، دھماکے میں انتہائی طاقتور دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، سپیشل برانچ عمارت کے اندر سے نہ پھٹنے والا دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گراؤنڈ فلور سے 2 آئی ای ڈیز برآمد ہوئیں، پہلی منزل سے خودکش جیکٹ برآمد ہوئی، خودکش جیکٹ میں 4 آئی ای ڈیز نصب تھیں۔کلیئرنس آپریشن کے بعد علاقہ محفوظ اور کنٹرولڈ قرار دیا گیا، دھماکے کے بعد حملہ آور پرانا پولیس لائنز کوہاٹ میں داخل ہوئے، حملہ آوروں نے سپیشل برانچ بلاک میں مضبوط مورچہ قائم کیا۔خیال رہے کہ 18 ستمبر کو پرانا پولیس لائنز کوہاٹ میں دھماکا ہوا تھا۔







