چھ سالہ چینی بچی نے ریوبک کیوب کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

چین کے صوبے سیچوان کے شہر چنگڈو سے تعلق رکھنے والی چھ سالہ بچی لیان یونزی نے دنیا کا تیز ترین ریوبک کیوب حل کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ انہوں نے ووہان اور گوانگزو میں منعقد ہونے والے مقابلوں کے دوران مجموعی طور پر پانچ مرتبہ ریوبک کیوب کو حل کیا اور کم ترین وقت میں کامیابی حاصل کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

لیان یونزی نے پہلے مقابلے میں اوسطاً 4.52 سیکنڈز جبکہ دوسرے مقابلے میں 4.27 سیکنڈز کا ریکارڈ وقت نکال کر تیز ترین خاتون کیوب ماسٹر کا درجہ حاصل کیا۔ اس سے قبل یہ عالمی ریکارڈ 2023 میں سیشیان کاؤ کے پاس تھا جنہوں نے 6 سال کی عمر میں 5.97 سیکنڈز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

بچی کی والدہ لین یانگشی کے مطابق انہوں نے خود اپنی بیٹی کو اس کھیل کی طرف راغب کیا تھا۔ ان کا ماننا ہے کہ ریوبک کیوب ایک ایسی سرگرمی ہے جو بچوں کی ذہنی صلاحیت، یادداشت، منطقی سوچ اور تمرکز کو جلا بخشتی ہے۔ یہی وجہ تھی کہ لیان یونزی نے مسلسل ایک سال تک روزانہ دو سے تین گھنٹے اس کی سخت مشق کی اور یہ کامیابی حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed