سکندرآباد پولیس کا سربن کالونی میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، 9 گرفتار

ایبٹ آباد میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہارون رشید خان کی ہدایات پر سکندرآباد پولیس نے سربن کالونی میں قائم فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارا۔ کارروائی ایس ایچ او تھانہ سکندرآباد امجد سالار کی سربراہی میں کی گئی، جس کے دوران 7 خواتین اور 2 مردوں سمیت کل 9 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں امجد ولد دلاور سکنہ مہانڈری بالاکوٹ اور واجد ولد کالا سکنہ سربن کالونی شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 371-A اور 371-B کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

سکندرآباد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed