اسلامیہ کالج کے لیکچرار قتل کیس ,ملزم کی اپیل خارج

پشاور ہائیکورٹ نے اسلامیہ کالج پشاور کے لیکچرار بشیر احمد کے قتل کیس میں نامزد ملزم شیر محمد کی اپیل خارج کرتے ہوئے سیشن کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا کو بحال رکھا ہے۔ عدالتِ عالیہ نے اپنے احکامات میں قرار دیا کہ مقدمے میں ملزم کے خلاف ریکارڈ پر موجود ٹھوس شواہد کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔جسٹس وقار احمد اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ملزم کی دائر کردہ اپیل پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔ عدالت نے سیشن کورٹ پشاور کی جانب سے ملزم کو دی گئی ۱۴ سال قید کی سزا کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست کو نامنظور کر دیا۔سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عالم خان ادینزئی نے عدالت کو واقعے کی تفصیلا ت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ۱۹ فروری ۲۰۲۳ء کو اسلامیہ کالج پشاور میں سیکیورٹی گارڈ کے طور پر تعینات ملزم شیر محمد نے فائرنگ کر کے لیکچرار بشیر احمد کو قتل کر دیا تھا۔ سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے واضح ثابت ہوتا ہے کہ ملزم نے خود دفاع میں نہیں بلکہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت قاتلانہ حملہ کیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے تمام ریکارڈ اور دلائل کا جائزہ لینے کے بعد سزا کے خلاف ملزم کی اپیل ختم کرنے کا حکم جاری کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed