پولیس کے اختیارات اور نئے ایکٹ پر تحفظات کے بعد اس منصوبے کو ختم کرنے پر نظر ثانی شروع کر دی صوبے میں سول بیورو کریسی اور پولیس کے کے حوالے سے سرد جنگ کے بعد ائی جی سی سی پی او پشاور ڈی ائی جی ڈی پی اوز کے حوالے سے پولیس ایکٹ پر نظر ثانی کا عمل شروع کر دیا ہے ائی جی سمیت تمام افسران کو ماتحت کرنے کی منصوبے کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے اور تحفظات کے بعد ختم کیا جا رہا ہے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث قبائلی اضلاع میں تعینات پولیس احتجاج پر ہے جس کی بھی خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ذرائع کے مطابق ائی جی کی تقرری کے اختیارات وزیر اعلی کو دینے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ائی جی اور چیف سیکرٹری کے اختیارات وفاق سے لینے اور صوبے کو دینے کے حوالے سے بھی ڈیپارٹمنٹ نے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور لا ڈیپارٹمنٹ لا ڈویژن نے ان تجاویز پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے سرکاری ذرائع کے مطابق صوبے میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور دیگر صورتحال کے باعث پولیس ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ واپس لیا جا رہا ہے







