ملک میں قلت کی صورت میں پیٹرول ایک ہزار روپے لیٹر ہو سکتا ہے ,علی پرویز

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ صورتحال اور بین الاقوامی مارکیٹ کے اثرات پر روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت ملک میں پیٹرول کی کوئی کمی نہیں ہے، تاہم اگر مستقبل میں شدید قلت کی صورتحال پیدا ہوئی تو فی لیٹر قیمت ایک ہزار روپے تک بھی پہنچ سکتی ہے۔علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کے نرخوں میں ۸۰ فیصد تک بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کا اثر امریکہ اور یورپ میں بھی دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ پاکستان میں حکومت نے محض ۵۰ فیصد اضافہ منتقل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بطور ایک ذمہ دار حکمران پیٹرولیم قیمتوں کے شدید بوجھ سے عوام کو بچانے کے لیے بند باندھا ہے۔ وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ سردیوں میں شہریوں کو گیس کی سست روئ یا قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، چاہے اس مقصد کے لیے ۱۰۰ ملین ڈالر کی گیس ہی کیوں نہ در آمد کرنا پڑے۔سیاسی و انتظامی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے جماعت اسلامی پر زور دیا کہ وہ عوامی مشکلات پر سیاست چمکانے سے گریز کرے کیونکہ حکومت کو مختلف سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے سیاسی مفادات کی خاطر دوسروں کے بچوں کو ایندھن نہ بنائیں اور واضح کیا کہ کسی بھی گروہ کو اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے نئے تیل کے کنوؤں پر کام کی پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے اکتوبر میں اہم دریافتوں کی امید ظاہر کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed