بھارت کا پاکستان کیلئے ایشین چیمپئنز ٹرافی وینیو بدلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپئنز ٹرافی کے میچز بھارت سے کسی دوسرے ملک منتقل کرنے یا پاکستانی ٹیم کے میچز نیوٹرل مقام پر کرانے کی درخواست کی تھی، تاہم ہاکی انڈیا نے وینیو تبدیل کرنے سے انکار کردیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی کے مطابق یہ درخواست پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود حساس صورتحال اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کی گئی۔ فیڈریشن نے کہا کہ اس کا مقصد پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانا ہے۔

ایشین چیمپئنز ٹرافی 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک بھارتی پنجاب کے شہروں جالندھر اور موہالی میں شیڈول ہے۔ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں شرکت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے میچز نیوٹرل مقام پر منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب ہاکی انڈیا کے سیکریٹری جنرل اور ایشین ہاکی فیڈریشن کے نائب صدر بھولا ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ وینیو میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور پاکستان کو ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے بھارت آنا ہوگا۔

بھولا ناتھ سنگھ کے مطابق اگر پاکستان بھارت آنے سے انکار کرتا ہے تو بنگلادیش یا عمان میں سے کسی ایک ٹیم کو اس کی جگہ شامل کیا جاسکتا ہے۔

ٹورنامنٹ میں بھارت، پاکستان، چین، جاپان، ملائیشیا اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ عمان اور بنگلادیش متبادل ٹیموں کے طور پر موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed