کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں شوہر کے ساتھ دفتر جانے والی خاتون پر موٹر سائیکل سوار نے تیزاب پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق خاتون شارع فیصل پر ایک دفتر میں ملازمت کرتی ہے۔ واقعے کے وقت اس کا شوہر اسے دفتر چھوڑنے کے لیے لے جا رہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف درج کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کی شناخت کے لیے علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں۔







