بولیویا کے جنگلات میں ایک نئی جنگلی بلی کی نسل دریافت ہوئی ہے، جسے سائنسی طور پر Leopardus tilcayo کا نام دیا گیا ہے۔ مقامی سطح پر اسے "Tilcayo” کہا جاتا ہے۔
یہ انتہائی چھوٹی جسامت کی جنگلی بلی ہے، جس کی لمبائی تقریباً 46 سینٹی میٹر جبکہ وزن صرف 1.4 کلوگرام ہے۔ اس کی کھال ہلکی بھوری رنگ کی ہے اور جسم پر بے قاعدہ دھبے اور گول نشانات پائے جاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق جینیاتی تجزیے سے ثابت ہوا کہ یہ بلی دوسری tiger cats سے مختلف ایک الگ species ہے۔ تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ اس کی نسل تقریباً 14 لاکھ سال قبل دوسری اقسام سے الگ ہوئی تھی۔
ماہرین جینیات نے جنوبی امریکا سے حاصل کیے گئے 38 بلیوں کے نمونوں کے ڈی این اے کا تجزیہ کیا۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ جن بلیوں کو پہلے ایک ہی گروہ کا حصہ سمجھا جاتا تھا، ان میں دراصل کئی الگ جینیاتی اقسام موجود ہیں۔
ماہرین کے مطابق ایک صدی سے زیادہ عرصے میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی نئی زندہ بلی کی نسل کو باقاعدہ نام دے کر سائنسی طور پر بیان کیا گیا ہے۔
اس دریافت میں صرف بلی کی ظاہری خصوصیات پر انحصار نہیں کیا گیا بلکہ ڈی این اے تحقیق نے اس کے الگ species ہونے کی تصدیق کی۔ ماہرین کے مطابق یونگاس کے جنگلات کو جنگلات کی کٹائی، زراعت، آگ اور کان کنی جیسے خطرات لاحق ہیں، اس لیے اس بلی کی نئی شناخت اس کے تحفظ کی کوششوں کے لیے بھی اہم ثابت ہوسکتی ہے۔







