کھاریاں میں نوجوان کے زخمی ہونے پر شیر یا کتے کا معمہ

گجرات: کھاریاں میں ایک نوجوان کے زخمی ہونے کا واقعہ پراسرار صورت اختیار کرگیا ہے، جہاں یہ سوال سامنے آیا ہے کہ نوجوان کو کتے نے کاٹا یا پالتو شیر نے حملہ کیا۔

ابتدائی پولیس رپورٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کھاریاں کے ریکارڈ کے مطابق نوجوان کے زخمی ہونے کی وجہ کتے کا کاٹنا بتائی گئی اور اسی بنیاد پر ہسپتال میں اس کا علاج کیا گیا۔

تاہم نوجوان کو بعد ازاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات منتقل کیا گیا، جہاں اس نے بیان دیا کہ اسے کتے نے نہیں بلکہ ایک پالتو شیر نے زخمی کیا۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بھی مؤقف اختیار کیا ہے کہ نوجوان کو شیر کے حملے میں زخم آئے ہیں۔

واقعے کے بعد مختلف سوالات نے جنم لیا ہے۔ اگر نوجوان پر شیر نے حملہ کیا تو ابتدائی پولیس اور ہسپتال ریکارڈ میں کتے کے کاٹنے کا ذکر کیوں کیا گیا؟ اس کے علاوہ رہائشی علاقے میں پالتو شیر رکھنے کی اجازت کس کے پاس تھی اور اس کی قانونی حیثیت کیا ہے، یہ سوال بھی سامنے آگیا ہے۔

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کھاریاں، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے بیانات میں فرق کے باعث واقعے کی نوعیت مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔

حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں تاکہ نوجوان کے زخمی ہونے کی اصل وجہ اور دیگر متعلقہ معاملات واضح ہوسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed