امریکی ریاست مشی گن میں تربیتی مشن پر پرواز کرنے والا ایف 16 طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق حادثے سے قبل پائلٹ نے طیارے سے ایجیکٹ کرلیا تھا، جس کے باعث اس کی جان بچ گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ حادثے سے پہلے طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا اور اب اس کی حالت بہتر ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق پائلٹ ایف 16 طیارے پر تربیتی مشن کے لیے پرواز کر رہا تھا کہ اس دوران طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔
حکام کی جانب سے حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، جبکہ طیارے کے تباہ ہونے کی مکمل وجوہات بھی سامنے نہیں آسکیں۔







