ڈی پی او عمران خان کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

کرک میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران خان کی زیرِ صدارت پولیس افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی انوسٹی گیشن کمال حسین خان، ایس پی آپریشن ناظر حسین خان، سرکل ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، چوکیات انچارج، انچارج ٹریفک اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران ڈی پی او عمران خان نے واضح پیغام دیا کہ ضلع کے امن و امان میں خلل ڈالنے والے کسی بھی شرپسند یا سماج دشمن عنصر کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز اور مؤثر کارروائیاں کی جائیں۔

ڈی پی او نے منشیات فروشی، غیر قانونی گولڈ مائننگ اور ہوائی فائرنگ کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ مزید برآں قبضہ مافیا، گینگسٹرز اور مسلح گروپوں کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی کرتے ہوئے انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور ضلع میں امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام افسران کو اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں ادا کرنے کی ہدایت دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed