چارسدہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رفعت اللہ خان (PSP) اور صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان نے زیرِ تعمیر پولیس لائن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور منصوبے کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔
ڈی پی او رفعت اللہ خان نے صوبائی وزیر کو پولیس لائن میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں، سہولیات اور دیگر انتظامی امور کے بارے میں آگاہ کیا۔ بعد ازاں دونوں افسران نے پولیس لائن میں جوانوں کی رہائشی بیرکس، میس، کوت اور دیگر اہم شعبہ جات کا معائنہ کیا اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔
صوبائی وزیر فضل شکور خان نے پولیس جوانوں کے لیے بہتر رہائشی سہولیات اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ ڈی پی او رفعت اللہ خان نے واضح کیا کہ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور انہیں معیاری سہولیات فراہم کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔







