صوبائی وزیر قانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے 13 ستمبر کو تھانہ گمبٹ کی حدود درپو کچ میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ان کا یا ان کے کسی گروپ کا کوئی کردار نہیں۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ کوہاٹ پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ امجد آفریدی اور قیصر گروپس کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں پیش آیا، جس میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔ پولیس نے واقعے کے مقدمے میں تقریبا 20 ملزمان کو نامزد کیا، جن میں سے 9کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے بتایاکہ سوشل میڈیا اور بعض ذرائع ابلاغ پر واقعے کو اس سے یا ان کے گروپ کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ قرار دینے والی اطلاعات درست نہیں۔ ادھر کوہاٹ پولیس نے موقف اپنایا کہ اس واقعے میں آفتاب عالم یا ان کے گروپ کا کوئی تعلق یا مداخلت سامنے نہیں آئی۔صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا کہ اس کے بارے میں غلط تاثر پیدا نہ کیا جائے







