سی سی پی او پشاور نے شہریوں کے مسائل کے فوری حل اور بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر خواتین، بزرگ شہریوں اور دیگر سائلین نے اپنے مختلف مسائل، شکایات اور درخواستیں پیش کیں۔
سی سی پی او نے شہریوں کی درخواستیں تفصیل سے سنیں اور متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ شکایات پر فوری، شفاف اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ساتھ ہی یہ بھی تاکید کی گئی کہ تمام مسائل کو مقررہ مدت کے اندر حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
کھلی کچہری کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ شہریوں کو بروقت انصاف اور ان کے مسائل کا فوری ازالہ پشاور پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان بھی موجود تھے۔







