فی تولہ سونا 5600روپے سستا،4لاکھ 56 ہزار کا ہوگیا

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں جمعے کو نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 56 ہزار 736 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 4801 روپے کی کمی سے 3لاکھ 91 ہزار 577 روپے کی سطح پر آگئی۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیر اثر فی تولہ چاندی کی قیمت 253 روپے کم ہوکر 6871 روپے پر آگئی۔قبل ازیں بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 56 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 342ڈالر کی سطح پر آگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed