شہری کی غیر قانونی حراست’ ایس ایچ او بڈھ بیر ہائی کورٹ طلب

پشاور ہائیکورٹ نے بڈھ بیر پولیس کی جانب سے شہری کو غیرقانونی حراست میں رکھنے کے خلاف دائر درخواست پر ایس ایچ او بڈھ بیر کو نوٹس جاری کرکے طلب کرلیا عدالت نے اے آئی جی سپیشل برانچ کو حراست میں موجود شخص کا پس منظر سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی کیس کی سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل بنچ نے کی ۔عدالت نے سماعت کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کردیا تحریری حکم نامہ کے مطابق سابق ایس ایچ او بڈھ بیر واجد خان مبینہ طور پر عمیر خان نامی شہری کو حراست میں لیا غیر قانونی گرفتاری پر سابق ایس ایچ او بڈھ بیر کو نوٹس جاری کیا کرنے کے ساتھ وہ تین دن میں تحریری جواب جمع کرائیں اور ذاتی حیثیت میں پیش ہوں موجودہ ایس ایچ او بڈھ بیر بھی ریکارڈ سمیت اگلی تاریخ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں اے آئی جی سپیشل برانچ حراست میں موجود شخص کے پس منظر سے متعلق رپورٹ پیش کریں ، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقررہ مدت میں رپورٹس اور دونوں ایس ایچ اوز کی حاضری یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed