ملکی خودمختاری’ سالمیت اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے تیار ہیں’ پاک افواج

ملک بھر میں6ستمبر یوم دفاع پاکستان بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا اور شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش اور دفاع وطن کیلئے ہر قربانی دینے کے عہد کی تجدید کی گئی،افواج پاکستان اور سول قیادت نے یوم دفاع پر شہدا پاکستان کو خراج عقیدت کیا ۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور جنگ ستمبر کے شہدا اور غازیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریبات منعقد ہوئیں ۔کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے فرائض سنبھال لیے۔ایئر آفیسر کمانڈنگ پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب میں پریڈ کا شاندار مظاہرہ کیا، اس پریڈ میں 72 کیڈٹس پر مشتمل چاک و چوبند دستہ نے حصہ لیا جو 64 مرد اور 8 خواتین کیڈٹس پر مشتمل تھا۔پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے مزارِ قائد پر شاندار پریڈ کا مظاہرہ کرکے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو منفرد انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی جانب سے گارڈز کے فرائض سنبھالنے کی تقریب یومِ دفاع کے موقع پر بابائے قوم کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور قومی جذبے کی تجدید کا منفرد اظہار ہے۔ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے بابائے قوم کے مزار پر حاضری دی اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے گزشتہ سال بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر ایک بار پھر اپنی دفاعی صلاحیت ثابت کی۔ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے کہا ہے کہ 1965 کی جنگ ہو یا معرکہ حق، پاک فضائیہ نے ملکی سلامتی کو ہمیشہ اپنا عزم بنایا اور قوم کی امیدوں پر پوری اتری۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع پاک فضائیہ کے ہاتھوں میں ہے اور ملکی خودمختاری و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ ہر دور میں ملکی سلامتی کے دفاع کیلئے پرعزم رہی ہے اور مستقبل میں بھی پاکستان کی فضائی حدود اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرتی رہے گی۔اس کے علاوہ اعلی فوجی افسران نے نشان حیدر پانے والے لانس نائیک سوار محمد حسین شہید، لانس نائیک محمد محفوظ شہید، کیپٹن سرور شہید، میجر عزیز بھٹی شہید، میجر محمد اکرم شہید، کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزاروں پر حاضری دی، شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور دفاع وطن کے لئے ہر قربانی دینے کے عہد کی تجدید کی۔ دریں اثنا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول، ائیرچیف اور افواج پاکستان نے یوم دفاع پر شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شہدا کی عظیم قربانیاں، غازیوں کا جذبہ اور شہدا کے خاندانوں کی استقامت قومی طاقت اور فخر کا سرچشمہ رہیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدائے پاکستان فرض، عزت اور قربانی کی اعلی ترین اقدار کی علامت ہیں، میدان جنگ، فضائوں اور سمندروں میں وطن کے محافظوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہدا کی لازوال قربانیاں آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں، شہدا کے خاندان استقامت اور حوصلے کی پائیدار علامت ہیں۔ مسلح افواج ملکی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہیں، پاکستان خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کا خواہاں اور پرامن بقائے باہمی کیلئے پرعزم ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed