تھانہ ہوتی کے قریب محلہ ناداران میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق شوہر جابر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کے ساتھ ایک غیر مرد کو دیکھ کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں شیر امان نامی شخص جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔فائرنگ کے واقعے کے بعد جاں بحق شخص کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی، جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق زخمی خاتون کی مدعیت میں فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے اور فائرنگ کے محرکات سمیت دیگر پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہیں۔







